Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
khudari Urdu story 1
![]() |
Khudari |
خوداری
قسط: 1
ایک انمول تحفہ شاید کم ہی لوگوں کے پاس ہوتا ہے ، ہم جانتے ہیں کہ کچھ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں ہیں اور کچھ ہوتے ہوئے بھی ہم ان کو استعمال نہیں کر سکتے ، ایسا کیوں ہوتا اس بات کو جاننے کے لیے مینے بہت جتن کیے ، بہت محنت کری، کسی سے دور ملنے گیا اس کے باوجود وہ احساس مکمل نہیں ہوا جس کی تلاش و جستجو نے میرے دل ، دماغ اور روح کو بیقرار کردیا ۔۔۔۔
پھاڑوں بڑی بڑی چٹانوں نے اسے اٹھانے سے گریز کیا آخر ایسا کیا تھا کہ اسے اپنے پلے باندھ دیا ، آخر کار تم نے خود سے یہ سوال پوچھ ہی لیا اور کیوں نہ پوچھتے ایسی کوئی وجہ بھی تو نہیں تھی جس کی وجہ سے تم دریافت نا کرتے۔
چلو اک اور جہاں سجاتے ہیں ، جہاں کہیں بھی، دور دور کوئی نا ہو، سوائے اس کے جس نے دل میں خود کو بسایا ہوا ہے اسی کی خاطر آبشار بہتے ہیں ، اسی کی خاطر بادل بنتے ہیں ۔ میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ اس کو یاد کروں گا کیونکہ میں نے اس کی وجہ سے ہی تو وہ جہاں ترک کیا تھا، جب یہ یاد آیا تو ایک انوکھا احساس جس کی خوشبو قریب سے گزری تو ایک پیغام دے گئی کہ کیا تم مجھ کو پھچانتے ہو ،اتنی دیمی آواز اور پیاری کہ جان لٹانے کو جی چاہے ، صرف اسی کو سنا جائے لیکن یہ ممکن نہ تھا کیونکہ میری خاموشی نے اسے بولنے سے روک دیا جیسے جان سے سانس چلی گئی ہو اور وہ اب بیجان ہوچکی ہو ۔
تاروں سے سجا آسماں ، پیڑوں سے سجی زمیں یہ فلک یہ جہاں ڈھونڈتا ہے مجھے تو کہاں ، میری پہچان تو، میری آن بان تو، کوئی دھڑکنوں اور دلجلوں کی سنے، کوئی میری نا تیری سنے، یہ دنیا کا کیسا ہے دستور ، عجب ہے جدائی کہ میرا قصور ، حسن جمال ہے رونق جہاں ، میرے دل میں ہلچل وہاں کی وہاں ، میرے لب تر اور خشک ہوگئے ، پتا نا چلا کہ وہ سوگئے، ہزاروں ستم وہ چھپائے ہوئے ، مسکرائے مسکرائے مسکرائے ہوئے ، مینے اب تک کہا وہ دل سے کہا ، شکریہ شکریہ ہر پل سے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
مینے جو زمیداری لی اسے نبھانے کے لیے دن رات محنت نہیں کرنی پڑتی کیونکہ مجھ میں ایک چیز کی کمی ہے اس چیز کو پورا کرنے کے لیے مجھے ایک مسافت طئے کرنی ہے اور اس مسافت میں میرا ایک ہمسفر ہونا چاہیے جو میرے ساتھ چلے دوڑے نہیں کیونکہ یہ کوئی دوڑ کا مقابلہ تو نہیں یہ ایک نامکمل کو مکمل بنانے کی کوشش ہے اور دل سے کی ہوئی کوشش رائگاں نہیں جاتی اسے پورا کرنے کیلئے کائنات کا ذرہ ذرہ آپ کی مدد کرتا ہے یہ بات روشن ہے اس وقت سے جب وقت کی کوئی پہچان نہیں تھی ہا لیکن جب وہ پہچانا گیا تو وہ بھاگنے لگا خود سے بھی اور ہم سے بھی جیسے ہم اس کے دشمن ہوں یا اس کی جگہ لینا چاہتے ہوں۔۔۔۔
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Masha Allah
ReplyDelete