Skip to main content

Featured

Rocky Rabbit Game

  The hundred percent sure game Rocky Rabbit Game What Is Rocky Rabbit? Rocky Rabbit is a clicker game designed to merge entertainment and crypto earnings. Players train digital rabbits, participate in battles, and complete challenges to earn crypto rewards. The game’s strategic mechanics allow users to build their skills while progressing through levels, with a strong focus on community engagement and competition #rockyrabbit 6139292554 Rocky Rabbit’s key features include: Daily Rewards: Regular bonuses for logging in and participating. Referral System: Invite friends and earn extra rewards. Strategic Battles: Compete in duels and tournaments to climb the rankings. Play-to-Earn Model: Earn real crypto rewards by excelling in the game. How Does the Rocky Rabbit Clicker Game Work?  The Rocky Rabbit Telegram Game is centered around a clicker mechanism that combines fast-paced action with strategic depth. As a player, your primary goal is to train your digital rabbit, engage in b...

Pursukoon zindagi Urdu short story part one

 

Pursukoon 

پرسکون 

پارٹ ون


کیا آپ کچھ ڈھونڈ رہے ہیں ؟ کیا آپ کو کسی چیز کی تلاش ہے ؟ کیا آپ کسی کا انتظار کر رہے ہیں ؟ کیا آپ کہیں جا رہیں ہیں ؟ کیا میں جو پوچھ رہا ہوں وہ مناسب ہے ؟ کیا آپ جو سن رہے ہیں وہ سچ ہے؟ کیا میں جھوٹ بول رہا ہوں ؟ 


کیا آپ کچھ ڈھونڈ رہے ہیں ؟

نہیں میں تو ایسا کوئی کام نہیں کر رہا کیونکہ میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے، میرے پاس اتنا بڑا بزنس ہے ، محل ہے ، جائیداد ہے، گاڑیاں ہیں ، نوکر چاکر ہیں ، اللّٰہ پاک نے بیوی اور اولاد دی ہے سب کچھ ہے میرے پاس تو کیا ڈھونڈوں گا آپ یہ کیسا سوال پوچھ رہیں ہیں ۔ ذرا رکو ذرا رکو ہا کسی چیز کی کمی تو ہے لیکن پتا نہیں کہ وہ کیا ہے لیکن اندر ہی اندر میں محسوس ہو رہا ہے کہ کچھ تو ہے۔۔۔


کیا آپ کو کسی چیز کی تلاش ہے ؟

نہیں جب سب کچھ میرا میرے پاس ہے تو ایسا سوال ہے نہیں ہوتا کہ مجھے کسی چیز کی تلاش ہو، ویسے آپ یہ مجھ سے کیوں دریافت کر رہیں ہیں ، آخر وجہ کیا ہے، کیا میں جان سکتا ہوں کہ آپ لوگوں میں ان کی نجی زندگیوں میں اتنا انٹریسٹیڈ کیوں ہیں کوئی بھی ایک ایسی وجہ بتائیں جو مجھے سوچنے پہ مجبور کر دے کہ آپ کا پوچھا گیا سوال جائز ہے۔ ذرا رکیے ذرا رکیے مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ واقعی مجھے کسی چیز کی تلاش کرنی چاہیے ۔


کیا آپ کسی کا انتظار کر رہے ہیں ؟

نہیں تو بوس کسی کا انتظار تھوڑئی کرتا ہے وہ تو لوگ اس کا انتظار کرتے ہیں، آفیس اس کا انتظار کرتی ہے ، سب اس کے منتظر رہتے ہیں ، آپ کو سوچ سمجھ کہ سوال پوچھنا چاہیے ، اگر آپ جانتے ہیں کہ مجھے کسی کا انتظار ہے تو آپ بتادیں کہ مجھے کس کا انتظار ہے ، میں کس کا منتظر ہوں اگر میں کسی کا منتظر ہوں تو آپ بھی کسی کے منتظر ہونگے ۔۔۔۔۔


کیا آپ کہیں جا رہیں ہیں ؟

میں کل ہی تو ترکی سے واپس آیا ہوں تو اب کہاں جائوں گا ، آفیس بیٹا سنبھال رہا ہے ، گھر بیوی سنبھال رہی ہے، رشتےداروں سے اٹھنا بیٹھنا اب بیٹے کر رہے ہیں ، گھر چلانا ہو جو کچھ بھی ہو وہ اب سنبھالے ہوئے ہیں ۔ ویسے بھی جب مجھے کہیں جانا ہوگا میں تمھیں تھوڑئی بتاکہ جائوں گا میری مرضی ہے جہاں جائوں اور نہ جاؤں کوئی مجھے روکنے نہیں والا، پر ایک بات ہے شاید جو میں بھول رہا ہوں وہ یہ کہ ایک ایک سفر ہے جو مجھے طئے کرنا ہے ، بڑا لمبا سفر ہے، جانا بھی اکیلا ہے ۔۔۔۔۔۔



کیا میں جو پوچھ رہا ہوں وہ مناسب ہے ؟

آپ نے کیا پوچھا ہے ، مجھے تو کچھ پتا ہی نہیں ہے کہ آپ کس بارے میں بات کر رہے ہیں اگر میں یہ جان جاتا کہ جو آپ پوچھ رہیں ہیں تو میں ضرور آپ کو بتاتا کہ یہ مناسب ہے یا غیر روایتی اور غیر مناسب ہے مگر بڑی دکھ کی بات ہے کہ میں یہ جانتا نہیں ۔۔۔۔۔۔


کیا آپ جو سن رہے ہیں وہ سچ ہے ؟

سچ کا تو پتا نہیں لیکن میں اپنی راۓ کیسے دوں کیونکہ میں جانتا ہی نہیں کہ آپ نے کیا کہا اور میں نے کیا سنا، ساری زندگی ہم نے صرف بولا ہے کبھی کسی کو بولنے اور خود کو سننے کو موقعہ ہی نہیں دیا اگر دیتے تو شاید آج ایسا نہ کہتے ۔۔۔۔۔۔۔


کیا میں جھوٹ بول رہا ہوں ؟

نہیں آپ جھوٹ نہیں بول رہیں مگر ہمیں سچ سننے کی عادت نہیں ہے ، ہم نے کبھی سچ کو دیکھا نہیں اس لیے اس کے حسن کو اس کا حیولا سمجھتے ہیں جو کہ ایک غیر روایتی خیال ہے ، ایسے ہی خیالات کی وجہ سے لوگ سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ سمجھ بیٹھتے ہیں ، اور آپ کو بتاتا چلوں اس تحریر میں بہت ہی سوالات ہیں کچھ ظاہر تو کچھ پوچھیدا اگر دل سے پڑھیں گے تو ضرور ان کے جوابات کمینٹس میں دیں گے اس بات کے لیے میں آپ کا زندگی بھر مشکور رہوں گا ۔۔۔۔۔۔۔





Comments

Post a Comment

Popular Posts